Translate This Blog

+grab this

Saturday, March 23, 2013

ہرفرداپنی خستہ کنی کی دکا ن ہے



ہرفرداپنی خستہ کنی کی دکا ن ہے 
شانوں پر سرہیں جیسے دکھوں کی پٹاریاں

اندرکاوہی روگ اسے بھی ہے مجھے بھی


اندرکاوہی روگ اسے بھی ہے مجھے بھی 
بنتا ہے زیادہ وہ سنورتا ہے زیادہ

تھوڑاساکہیں جمع بھی رکھ درد کا پانی


تھوڑاساکہیں جمع بھی رکھ درد کا پانی
موسم ہے کوئی خشک سا برسات سے آگے

سوچاتھا کہ جاں بیچ کے پھردردخریدیں


سوچاتھا کہ جاں بیچ کے پھردردخریدیں
ملتا نہیں بازارکی قیمت سے زیادہ

آخرتو مرے درد کا رشتہ دلوں سے ہے


آخرتو مرے درد کا رشتہ دلوں سے ہے 
چہرے نئے ہیں درد پرانے تلاش لوں

جس کو تم لادوابتاتے تھے


جس کو تم لادوابتاتے تھے
تم اسی درد کی دواٹھہرے

Thursday, March 21, 2013

مجنوں نے شہر چھوڑا تو صحرا بھی چھوڑ دے نظارے کی ہوس ہو تو لیلی بھی چھوڑ دے




مجنوں نے شہر چھوڑا تو صحرا بھی چھوڑ دے 
نظارے کی ہوس ہو تو لیلی بھی چھوڑ دے 
واعظ! کمال ترک سے ملتی ہے یاں مراد 
دنیا جو چھوڑ دی ہے تو عقبی بھی چھوڑ دے